—فائل فوٹو

ایئر کوالٹی انڈیکس نے لاہور اور کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضرِ صحت قرار دے دیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں کی آلودگی کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں اوّل نمبر پر ہے۔

اسی فہرست میں پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کا نمبر 4 ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس سے حاصل کردہ اعداد و شمار
ایئر کوالٹی انڈیکس سے حاصل کردہ اعداد و شمار

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں اس وقت آلودگی 163 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس فہرست میں کویتی دارالحکومت کویت سٹی اور کروشیا کا دارالحکومت زغرب 153 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

کراچی آلودہ شہروں میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس نے فضائی آلودگی کو 141پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کیا ہے۔


ایئر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق:

  • 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔

  • 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت ہے۔

  • 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.