پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے حقیقی آزادی کیلئے عوام کو متحرک اور قوم کو یکجا کرنا ہے، ابھی لانگ مارچ کا اعلان ہوا نہیں، پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیے گئے۔

ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان ان سب کے اعصاب پر سوار ہے، چوری پر پردہ ڈالنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا نظریہ ایک ہے اور نہ منشور، یہ صرف عمران خان کے خلاف اکٹھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ابھی 16 اکتوبر کو الیکشن ہوگا یا اس میں خلل ڈالیں گے کچھ پتا نہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *