[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد کے شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون افغانستان اسمگل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فون کے پی اور پھر افغانستان اسمگل کئے جاتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھینے اور چوری کیے گئے اسمارٹ فونز کا آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کیا جاتا ہے، آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے کے بعد موبائل فون ناقابل ٹریس ہو جاتا ہے۔

پولیس ذرائع نے کہا کہ کے پی میں چوری شدہ موبائل خریدنے والے بڑے ڈیلر کی شناخت کر لی گئی ہے، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ڈیلر کو گرفتار کیا جائے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال چوری شدہ موبائل فون ٹریس ہونے کی شرح انتہائی کم رہی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *