جنگ فوٹو

کراچی میں پولیس نے لانڈھی شیر پاؤ کالونی اور ڈیفنس میں کارروائیوں کے بعد 2 زخمی ملزمان اور خاتون منشیات فروش سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کورنگی ابراہیم حیدری اور اورنگی ٹاؤن میں خودکشی کے واقعات میں 14 سالہ نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں پولیس نے مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈیفنس فیز 8 سے خفیہ اطلاع پر منشیات کی فروخت میں ملوث خاتون منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمہ مائرہ عرف ماریہ ڈیفنس کے فلیٹس میں نوجوان لڑکوں لڑکیوں کو بلوا کر ڈانس پارٹیوں کا انعقاد کرواتی تھی۔

ملزمہ پارٹی میں موجود نوجوانوں کو مختلف قسم کی منشیات مثلاً آئس، کرسٹل اور چرس وغیرہ کی فروخت کرتی تھی، ملزمہ سے منشیات برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کورنگی ابراہیم حیدری میں 28 سالہ شہزاد نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفی ذہنی مسائل سے بھی دوچار تھا۔

پولیس کے مطابق اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ میں 14سالہ نوجوان نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفی کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

زرائع کا بتانا ہے کہ شہزاد گھر والوں سے شادی کے لیے اسرار کر رہا تھا، جبکہ گھر والوں کے شادی سے انکار پر نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *