[ad_1]

قرضوں کی ری شیڈولنگ کیلئے پیرس کلب نہیں جائیں گے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے پیرس کلب نہیں جائیں گے، بانڈ کے حوالے سے ادائیگی بھی بروقت کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ  نے کہا کہ ایل سیز سے متعلق شکایات کا ازالہ کریں گے، اسٹیٹ بینک نے مؤخر ادائیگی سے متعلق ڈیٹا فراہم کردیا ہے، 50 ہزار ڈالر تک کی ایل سیز کی ادائیگی کرنے جارہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ تمام فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، عالمی ادارے بھی ہمارے کیے گئے فیصلوں کی تائید کریں گے۔

وزیر خزانہ  نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کریں گے، اتحادی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی، گزشتہ حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہوا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے تحفظات بھی دور کریں گے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *