[ad_1]

رانا ثناء اللّٰہ، آپ پکڑے گئے تو وعدہ کرتا ہوں آپ پر برہنہ تشدد نہیں ہوگا، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ جب عمران خان اپنی اسٹریٹجی سامنے لائیں گے تو ان کو لگ پتا جائے گا۔

انہوں نے وزیر داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ، آپ کے وارنٹ نکلے ہوئے ہیں، آپ پکڑے گئے تو وعدہ کرتا ہوں آپ پر برہنہ تشدد نہیں ہوگا۔

فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ پر کوئی ایسا کیس نہیں بنے گا جو آپ نے نہیں کیا ہوگا۔

شہباز گل نے کہا کہ میں نے کسی کی پگڑی کو داغ لگنے نہیں دیا۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ اگر آپ پر تشدد کیا گیا تو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں گا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پوری مسلم لیگ کو کہتا ہوں کہ جس دن الیکشن ہوئے عمران خان دو تہائی اکثریت سے وزیراعظم بنے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔

رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری کیے گئے۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے رانا ثناء کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، وارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری ہوئے ہیں۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رانا ثناء کے ناقابل ضمانت وارنٹ مقدمہ نمبر 20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *