[ad_1]
سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں نامزد شریک ملزم آفتاب حسین نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام کے اخراج کی درخواست دے دی۔
سندھ ہائیکورٹ نے شریک ملزم کی ای سی ایل نام اخراج کی درخواست مسترد کردی۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم آفتاب 2018ء سے بیرون ملک ہیں، ملزم نے نوٹس کے باوجود اب تک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے بیان ریکارڈ نہیں کرایا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ملزم تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوکر ای سی ایل سے نام کے اخراج کےلیے رجوع کرسکتا ہے۔
شہباز سہوترا نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے درخواست گزار کے اکاؤنٹس سے مشکوک ٹرانزیکشن کا پتا لگایا تھا۔
تحقیقاتی ٹیم نے ہی سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کی تھی، یہ کیسز راولپنڈی میں زیر سماعت ہیں۔
[ad_2]