فوٹو فائل

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنی نوکری کی مدت 3 سال بڑھانے کی درخواست دے دی۔

غلام محمود ڈوگر نے نوکری 3 سال بڑھانے کی درخواست سروسز ٹریبونل میں دائر کی۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن غلام محمود کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر چکی ہے، اسٹیبلشمنٹ کے مطابق غلام محمود ڈوگر 23 اپریل  2023 کو ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔

سی سی پی او لاہور نے اپنی درخواست میں کہا کہ 1993 میں پولیس سروس جوائن کی، شناختی کارڈ پر تاریخ پیدائش 23 اپریل 1963 تھی، اصل تاریخ پیدائش 28 جنوری 1965 ہے۔

غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ 2019 میں نادرا کے ریکارڈ میں تبدیلی کے لیے سول عدالت سے ڈگری جاری کروائی، نادرا میں ریکارڈ کی درستگی کے باوجود سروس بک میں تبدیلی نہیں لائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سروسز ٹریبونل نے درخواست پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے 14 اکتوبر کو کمنٹس مانگ لیے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.