[ad_1]

پنجاب کے صوبائی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما کا وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان

پنجاب کے صوبائی وزیر معدنی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  رہنما لطیف نذر نے اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف نذر نے کہا کہ وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ذاتی مصروفیات کے باعث مستعفی ہو رہا ہوں۔

لطیف نذر نے کہا کہ پارٹی سے کوئی گلہ نہیں، نہ ہی قیادت سے شکوہ ہے، پارٹی کے سٹی صدر فیصل آباد کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ ایک دو روز میں وزارت سے باقاعدہ استعفیٰ دے دوں گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *