[ad_1]

فائل فوٹوز
فائل فوٹوز

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہارس ٹریڈنگ سے متعلق مبینہ نئی آڈیو پر پی پی رہنماؤں کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر شیری رحمٰن  نے عمران خان کی مبینہ نئی آڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

شیری رحمٰن کا پانے ٹوئٹس میں کہنا ہے کہ آڈیو لیک اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان عدم اعتماد کے آئینی عمل کو ناکام کرنے کے لیے اپوزیشن کے ووٹ خریدنے کی کوشش کر رہے تھے، ملک کا وزیراعظم دعویٰ کر رہا کہ انہوں نے 5 ارکان خریدے ہیں، عمران خان کو اب بتانا ہوگا کہ انہوں نے 5 ارکان کیسے خریدے؟۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اپنی باری پر یہ لوگوں کو کہہ رہے کہ صحیح اور غلط میں فرق نہ کریں، ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان کی منافقت اور دوہرے معیار سے پڑدہ اٹھ رہا ہے، وہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث تھے، عمران خان عدم اعتماد کو ناکام کرنے کے لیے آخری دن تک ارکان خریدنے کی کوشش کرتے رہے، جب ہارس ٹریڈنگ میں ناکام ہوئے تو اُنہوں نے سائفر کی آڑ میں سازشی بیانیہ بنایا۔

شیری رحمٰن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان گزشتہ آڈیو لیک میں ملکی مفادات کے خلاف سازش کرتے ہوئے پائے گئے، نئی آڈیو میں وہ ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہی، مخالفین پر ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کا الزام لگانے والے خود پانچ ارکان خریدنے کا دعوہ کر رہے۔

دوسری جانب پی پی رہنما ، پروزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کی آڈیو لیک  پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان مسیحا نہیں فراڈیا ہے، ثابت ہوا کہ عمران خان کرسی کی لالچ میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے کاروبار کا سرغنہ ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ  آڈیو میں عمران خان 5 ایم این ایز خود خریدنے کا انکشاف کر رہے ہیں، عمران خان عوام سے جھوٹ بول کر انہیں گمراہ کرتے رہے ہیں، 2018میں بھی عمران خان کو اسمبلی میں اکثریت حاصل نہیں تھی۔

شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں جہاز دوڑا کر ایم این ایز کو خریدا گیا، جس ایم این اے کو یہ خرید نہ سکے ان کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملایا،  یہ شخص ہمارے ملک اور معاشرے کے لیے خطرہ ہے، عمران خان پاکستان کا کرپٹ ترین، منی لانڈرنگ اور ہارس ٹریڈنگ کا بے تاج بادشاہ ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *