[ad_1]
وفاقی وزیر برائے خارجہ امور بلاول بھٹو زرداری نے دوسری بار ماموں بننے کا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بہن، بختاور بھٹو کا ٹوئٹ ری ٹوئٹ کیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ کے کیپشن میں خوشی منانے کا ایموجی بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ’دو بچوں کا ماموں۔‘
دوسری جانب دوسری بار خالہ بننے والی آصفہ بھٹو نے بھی اپنے انسٹاگرام پر بڑی بہن بختاور بھٹو کی انسٹااسٹوری کو ری شیئر کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر، آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں گزشتہ روز دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔
بختاور بھٹو نے آج یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہم اپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے نہایت خوش ہیں۔
[ad_2]