[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امریکی ڈالر مسلسل پسپائی اختیار کیے ہوئے ہے جبکہ اس کے مقابل پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 74 پیسے سستا ہونے کے بعد 223 روپے 90 پیسے کا ہو گیا ہے۔

22 ستمبر سے 5 اکتوبر کے دوران ڈالر کی قدر میں 15 روپے 80 پیسے کمی ہو چکی ہے۔

ڈالر کی قدر میں اس کمی کے بعد پاکستان پر قرضوں کی مالیت میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 123 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41473 پر آ گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *