[ad_1]
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیکریٹریز داخلہ اور دفاع کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی بیانیے اور تقسیم کے باعث انتخابات میں امن و امان کےحوالے سے خطرات ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں الیکشن ہے، ان حلقوں میں سیاسی درجہ حرارت بڑھا ہوا ہے، کچھ لیڈرز اپنے کارکنان کے جذبات کو بھڑکا رہے ہیں۔
اس کے متن میں تحریر کیا گیا کہ سیاسی بیانیے اور تقسیم کے باعث انتخابات میں امن و امان کے حوالے سے خطرات ہیں، خیبر پختوانخوا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ فوجی اہلکاروں نے تشدد کو موثر انداز سے روکا۔
اس میں تجویز دی گئی کہ ضمنی الیکشن میں پنجاب اور سندھ رینجرز، ایف سی کو حساس پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا جائے، 15 سے 17 اکتوبر تک فوج، رینجرز، ایف سی کی نفری پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات کی جائے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مراسلے میں تحریر کیا کہ پاک فوج کی اضافی نفری کو ضمنی انتخابات میں تعینات کیا جائے۔
[ad_2]