[ad_1]
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کا پاکستان کی ایک وی آئی پی شخصیت کے دورہ امریکا پر الزامات کی سازش کا بھانڈا پھوٹ گیا۔
شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر 2021 کی امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی خبر ٹیگ کرکے لکھا کہ، اب پتا چلا فوجی اڈوں کے لیے عمران خان کے ایبسلوٹلی ناٹ کہنے پر امریکا نے کیوں پاکستان میں ان کی حکومت ختم کرنے کی سازش رچائی؟
شیریں مزاری نے لکھا کہ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر اس پر روشنی ڈالیں گے کہ کیا اسی لیے پاکستان کی وی آئی پی شخصیت ان دنوں امریکی دورے پر ہیں؟
شیریں مزاری نے اکتوبر2021 کی جو خبر ٹیگ کی وہ خود عمران خان کی حکومت کے دور میں افغانستان میں کارروائی کے لیے امریکا کو پاکستانی فضائی حدود دینے کے معاہدے کے امکانات کے بارے میں تھی۔
غلط خبر شیئر کرنے کا پتہ لگنے پر شیریں مزاری کو بعد میں اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑ گئی۔
[ad_2]