[ad_1]

ملک اور صوبے میں پی ٹی آئی کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے، محمود خان کا دعویٰ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک اور صوبے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق پشاور میں آزاد حیثیت میں منتخب 200 سے زائد ولیج اور نیبر ہوڈ کونسلرز پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کا تعلق ہری پور، جنوبی وزیرستان، ٹانک، تورغر، لکی مروت، بٹ گرام اور مانسہرہ سے ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں کونسلرز کی شمولیتی تقریب ہوئی، جس میں بلدیاتی نمائندوں نے پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا۔

محمود خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل سیاسی جماعتوں کے صرف نام رہ جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کا مقابلہ تمام سیاسی جماعتوں کےلیے ناممکن بن چکا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت سابقہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ پر خاموش ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *