[ad_1]

شتروگھن سنہا کو کمال آر خان کی حمایت کتنی مہنگی پڑی؟

اداکاری سے سیاست دان بننے والے شتروگھن سنہا اور اُن کی صاحبزادی سوناکشی سنہا کو فلمی نقاد کمال آر خان کی حمایت کتنی مہنگی پڑی؟

شتروگھن سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کمال آر خان کی حمایت کرنے پر ملنے والی نفرت انگیز اور نازیبا باتوں پر لب کھول دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شتروگھن سنہا نے انکشاف کیا کہ کمال آر خان کی گرفتاری کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اُن کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ حمایت انہیں اور اُن کی بیٹی سوناکشی سنہا کو بھاری پڑ گئی، دراصل ہمیں بہت سی نفرت انگیز اور نازیبا باتیں سہنی پڑ گئیں۔

شتروگھن سنہا نے کمال آر خان کی ممبئی ایئرپورٹ سے گرفتاری کے بعد ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ لگتا ہے فلمی نقاد کسی سازش کا شکار ہوگئے ہیں، انہیں جلد از انصاف ملنا چاہیے۔

انہوں نے اپنے اسی پیغام میں کمال آر خان کو سیلف میڈ انسان قرار دیا تھا، فلمی نقاد کی اتنی سی حمایت شتروگھن سنہا کو کافی مہنگی پڑ گئی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں شتروگھن سنہا نے کہا کہ میں کمال آر خان کے معاملے پر اداکاروں کے متنازع تبصروں کی حمایت کرنے کے بجائے صرف اظہار رائے کی آزادی کی وکالت کر رہا ہوں، لیکن اس کا خمیازہ ہمیں ایسے بھگتنا پڑا کہ ہماری خوب ٹرولنگ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کمال آر خان کی غلطیوں کے بارے میں بات نہیں کر رہا، ہم ایک دوسرے کی رائے پر لڑ تھوڑی سکتے ہیں۔

بھارتی سیاستدان نے مزید کہا کہ ہماری ذاتی دشمنی نہیں ہے صرف اس لیے کچھ اسٹار مخالف ہیں اور تو کیا ہم سب ہی مخالف ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی حمایت اور مخالف میں اٹھ کھڑے ہونا میرے خیال میں شدت پسندی ہے، فلمی صنعت کے لحاظ سے ہم ایک خاندان ہیں، ہمیں کبھی کبھی کچھ باتوں کو نظر انداز بھی کردینا چاہیے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *