[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا کہ سوشل میڈیا پر غیرمتعلقہ افراد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے، من گھڑت نوٹس کو قرار داد بیانیہ بنا کر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے نام سے جاری کیا گیا۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایسوسی ایشن اس جھوٹی قرار داد کی شدید مذمت اور اظہار لاتعلقی کرتی ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بقاء پر یقین رکھتی ہے۔

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن سیاسی جماعتوں کی بقاء اور سیاسی عمل کے وجود پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *