فائل فوتو

جامشورو میں پڑھائی مکمل کرنے کی خواہشمند بیوی کو شوہر نے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 26 ستمبر کو نوری آباد کے گاؤں غلام جاکھرو سے نامعلوم خاتون کی لاش ملی جس کی بعد میں شناخت ماجدہ عباسی کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سندھ یونیورسٹی کے شعبۂ آرٹ اینڈ ڈیزائن میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی، قتل کے شبہ میں خاتون کے شوہر کو گرفتار کیا گیا۔

خاتون کے شوہر نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ ماجدہ اور وہ ایک ہی کلاس میں پڑھتے تھے اور دو سال قبل پسند کی شادی کی تھی، ان کا 7 ماہ کا بچہ بھی ہے۔

پولیس کے مطابق شادی کے بعد خاتون ماجدہ فائنل ایئر مکمل کرنا چاہتی تھی، لیکن معاشی تنگی کے باعث اسے پڑھنے سے روکا گیا۔

اس پر ماجدہ ناراض ہو کر گھر چلی گئی جسے بعد میں اس کا شوہر واپس لے آیا۔

شوہر کا کہنا تھا کہ ماجدہ پڑھائی سے روکنے پر طلاق کا مطالبہ کر رہی تھی، اس صورتحال میں 22 ستمبر کو اس نے نوری آباد کے گوٹھ غلام جاکھرو کے قریب پہاڑ سے بیوی کو دھکا دیا اور بعد میں سر پر بھاری پتھر مار کر اسے قتل کر دیا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *