[ad_1]
’دوستو زندگی ایک بہت بڑی نعمت ہے، زندگی میں دکھی، بے سہارا انسانوں کے لیے اتنا کچھ کر جائیں کہ آپ کی آخرت بھی سنور جائے۔‘
یہ بات ڈائریکٹر شوکت خانم مشتاق خان جدون نے میڈیا کے ذریعے اپنے پیغام میں یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے کہی۔
وہ اپنے بھائی مبارک جدون کے ہمراہ شوکت خانم فنڈز ریزنگ پروگراموں پر بریفنگ دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ زندگی میں جب بھی خوشحالی آئے، زندگی کی خوشیوں کو سمیٹنے کی کوشش کریں اور دکھی انسانیت کی خدمت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہوں نے سیلاب زدگان کے لیے دل کھول کر عطیات دیے اور ثابت کیا کہ پاکستانی ایک زندہ دل قوم ہیں۔
مشتاق خان جدون نے کہا کہ 5 اکتوبر کو شوکت خانم فنڈز ریزنگ پروگرام رفاعی کاموں کے لیے دعوت اور شرکا کے لیے تفریح کا فیملی پروگرام بھی ہوگا۔
انہوں نے یورپ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور فرانسیسی شہریوں سے بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔
دوسری جانب مبارک جدون نے بتایا کہ اس پرگرام میں تفریح کے ساتھ ساتھ عشائیہ بھی ہوگا۔
اس موقع پر مبارک جدون، چوہدری اشفاق جٹ، یاسر خان اور چوہدری افضال ڈھل نے بتایا ایونٹ میں میوزیکل شو بھی ہوگا جس میں گلوکار ملکو پرفارمنس دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا انعقاد 5 اکتوبر کو وینس حال میں کیا جا رہا ہے جہاں حاضرین بہترین روایتی پاکستانی کھانوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کی تمام رقم شوکت خانم کینسر میموریل اسپتال کو عطیہ کی جائے گی۔
[ad_2]