[ad_1]

ای سی سی نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

کراچی والوں کے لیے بجلی پھر مہنگی کردی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 51 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔

ای سی سی اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ جس میں ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔

ای سی سی کے اجلاس میں 50 کلو گرام درآمدی یوریا بوری کی ڈیلر ٹرانسفر پرائس کی منظوری بھی دی گئی، 50 کلو درآمدی یوریا کے ڈیلر ٹرانسفر کی قیمت 2150 روپے مقرر کردی گئی۔

اعلامیے کے مطابق درآمدی یوریا پر 50 فیصد سبسڈی وفاق اور 50 فیصد صوبے دیں گے۔

ای سی سی کے مطابق 22 اگست 2022 تک ڈکلیئر کی گئی ممنوعہ اشیاء کلیئر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے تیل و گیس کی تلاش کے لیے 18 لائسنس میں توسیع کی منظوری دے دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *