[ad_1]
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر کا ایک مرتبہ پھر استعمال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں کامران بنگش کے ہمراہ ایڈورڈز کالج پہنچے، ہیلی کاپٹر میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور مراد سعید بھی سوار تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں سوار ہوکر واپس اسلام آباد گئے۔
صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ سرکاری کام سے اسلام آباد گیا تھا واپسی پر عمران خان کو بھی ساتھ لے آیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اسلام آباد جانا تھا اس لیے عمران خان ان کے ساتھ واپس گئے۔
کامران بنگش نے کہا کہ نئے قانون کے تحت صوبائی وزرا ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتے ہیں۔
[ad_2]