فوٹو: فائل

افغانستان کی طرف سے کرم ایجنسی کے علاقے خرلاچی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی جمشید اقبال شہید ہوگئے۔

پاکستانی فوجیوں کی طرف سے بھرپور جوابی کارروائی سے دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے 27 سالہ جمشید اقبال کا تعلق چنیوٹ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ افغان عبوری حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خلاف دفاع وطن کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.