پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کسی بھی دو طرفہ ٹی20 سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے ہیں۔

لاہور میں انگلینڈ کے خلاف 5ویں ٹی20 میچ کے دوران محمد رضوان نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

محمد رضوان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک کی 5 اننگز میں78 اعشاریہ 75 کی اوسط سے 315 رنز بنا چکے ہیں۔

محمد رضوان کسی بھی دو طرفہ سیریز میں 300 سے زائد رنز کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں، ان کی پانچ اننگز میں 4 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 اس سے قبل سربیا کےلیزل ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف 4 اننگز میں 284 رنز کیے تھے جبکہ جنوبی افریقی بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کی 5 اننگز میں 255 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز کپتان بابر اعظم نے بنائے تھے، انہوں نے 2021ء میں جنوبی افریقا کے خلاف 4 اننگز میں 210 رنز اسکور کیے۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بابراعظم نے 5 اننگز میں 194 رنز بنالیے ہیں، یوں وہ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر انگلش پلیئر ہیری بروک ہیں، جنہوں نے 192 رنز اسکور کیے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.