[ad_1]

کراچی میں دو کروڑ کی ڈکیتی کی واردات مشکوک نکلی

کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کے گھر مبینہ طور پر دو کروڑ روپے کی ڈکیتی کا معاملہ مشکوک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جن تین موبائل فونز کی چوری کا ذکر کیا گیا وہ سکندر علی کے گھر سے ہی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ شاہ لطیف پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے مگر  بظاہر یہ ڈکیتی کی واردات مشکوک لگتی ہے۔

پولیس کے مطابق سکندر علی نے نقدی اور سامان سمیت تین موبائل فونز کے لوٹنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ سرکاری آفیسر سکندر علی کنسٹرکشن کا کام بھی کرتا ہے اور اس کا دعویٰ ہے کہ ٹھیکیداروں کی رقم گھر میں رکھی ہوئی تھی جو ملزمان لے کر فرار ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق سکندر علی نے ایک کروڑ 70 لاکھ کیش سمیت 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا دعویٰ کیا ہے۔ جن موبائل فونز کے لوٹنے کا دعویٰ کیا تھا وہ لوکیٹر کی مدد سے گھر سے ہی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ڈکیتی کے حوالے سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *