[ad_1]
کوئٹہ میں گزشتہ رات فائرنگ سے جاں بحق تین سگے بھائیوں کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ڈی آئی جی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ قاتل جاں بحق نوجوانوں کاچوتھا سگا بھائی ہے، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا۔
ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر کے مطابق گزشتہ رات کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر فائرنگ سے جاں بحق سگے تین بھائیوں کے قتل کے واقعہ کے بعد پولیس اور سی آئی اے نے تفتیش کی تو گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔
پولیس کہنا ہے کہ چوتھا شخص جاں بحق افراد کے تیسرے نمبر کا سگا بھائی 17 سالہ قیص خان اور پانچواں گھریلو ملازم تھا۔
پولیس نے دونوں افراد کو شامل تفتیش کیا تو پتہ چلا کہ قاتل چوتھا بھائی قیص ہے،ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
پولیس نے دوران تفتیش پتہ لگایا کہ ملزم قیص اپنے بھائیوں سے اکثر لڑائی جھگڑا کرتا تھا،روک ٹوک سے تنگ تھا اور اسے جائیداد کا لالچ بھی تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے کزن کی پسٹل سے شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے تینوں سگے بھائیوں کو قتل کیا، ملزم نے اپنی سمجھ میں ڈرائیور کو بھی قتل کردیا تھا مگر وہ زخمی تھا۔
ملزم زخمی ڈرائیور کو اسپتال جاتے ہوئے بھی دھمکاتا رہا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد ہوگیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لرزہ خیز واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، تینوں بھائیوں سیدل خان، زرخان اور زرتگ خان کو گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا۔
[ad_2]