[ad_1]
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے کہا ہے کہ 1970 سے 2018 تک ہر الیکشن میں پارٹی کے ساتھ رہا۔ اس وقت بدقسمتی سے طبعیت ناساز ہے۔
اسفند یار ولی نے منگل کو چارسدہ سے جاری اپنے اس ویڈیو پیغام میں کہا کہ آئندہ ضمنی الیکشن کیلئے کارکنوں کے ساتھ ملکر کام نہیں کرسکتا۔ مجھے کارکنان پر یقین اور اعتماد ہے کہ وہ پارٹی کا ساتھ دیں گے۔
اسفند یار ولی نے کہا کہ سب کہتے ہیں 2018 کے انتخابات پر ڈاکا ڈالا گیا تھا۔ کارکنان اس بار کسی قیمت پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ثابت کریں گے ہم باچا خان بابا کی سوچ و فکر کے پیروکار ہیں۔ الیکشن کے دن گھروں میں آرام نہیں کریں گے۔ 16 اکتوبر کو باہر نکل کر ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔
اسفندیار ولی نے کہا کارکنان سے ووٹ استعمال کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔
[ad_2]