[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے، فوجی جوانوں کی موثر جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

پاک فوج نے فوری بروقت جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 1 دہشت گرد مارا گیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم تھا۔

فائرنگ کے دوران دو سپاہی 29 سالہ نائیک رشید اور 22 سالہ رسول بادشاہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کی کلیئرنس کی جا رہی ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *