وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیلاب کی شکل میں تاریخ کی بدترین تباہی کا سامنا ہے۔ سیلابی صورتحال کے باعث عالمی برادری سے فلیش اپیل کی گئی ہے۔ 

نیویارک میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو ریلیف آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد پر شکر گزار ہیں۔ عالمی امداد سیلاب متاثرین تک شفاف طریقے سے پہنچائی جا رہی ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بہترانداز میں جاری ہیں۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے پاکستان متاثر ہو رہا ہے۔ نہ تو پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کا قصور وار ہے اور نہ ہی جن مسائل کا سامنا ہے اس کا سبب پاکستان ہے۔ 

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو ان کے حقوق دیے۔ صرف افغانستان ہی نہیں پوری دنیا میں خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں۔ فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کو موقف واضح ہے۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *