[ad_1]

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

محکمہ موسمیات نے اکتوبر میں ڈینگی کے پھیلاؤ میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے، اس سلسلے میں الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 بڑے شہروں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کا پھیلاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور حیدرآباد میں ڈینگی بڑھنے کا امکان ہے۔

اسی طرح فیصل آباد، سیالکوٹ، لاڑکانہ اور ملتان میں بھی ڈینگی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اپنے الرٹ میں کہا کہ متعلقہ ادارے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں۔

اس میں کہا گیا کہ ڈینگی کا پھیلاؤ مون سون کے بعد 20 ستمبر سے 5 دسمبر تک جاری رہتا ہے۔

درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری اور ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہونا ڈینگی افزائش کے لیے سازگار ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا کہ ڈینگی کا مچھر سورج نکلنے کے دو گھنٹے بعد اور سورج غروب ہونے سے دو گھنٹے پہلے حملہ کرتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی سے نیچے جانے پر ڈینگی کی افزائش رک جاتی ہے، ستمبر کے وسط سے ہی ڈینگی کے حملہ کے لیے سازگار موسمی ماحول بن چکا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *