[ad_1]

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ خزانہ، مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ان کی درخواست خارج کر دی۔

سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت اسحاق ڈار کی جانب سے اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست عدالتِ عظمیٰ سے واپس لے لی گئی۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

درخواست خارج ہونے سے اسحاق ڈار کو اشتہاری اور مفرور قرار دینے کا فیصلہ برقرار ہے۔

اسحاق ڈار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس معاملے پر متعلقہ فورم سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *