[ad_1]
کراچی میں فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں 2 افراد ہلاک جبکہ اے ایس آئی سمیت 4 زخمی ہوگئے۔
کورنگی انڈسٹریل ایریا سنگر چورنگی کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے باغ کورنگی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر واٹر ٹینکر کو تحویل میں لیکر عوامی کالونی تھانے منتقل کردیا جبکہ ڈرائیور فرار ہوگیا۔
کورنگی نمبر 3 بنگالی کیمپ میں گھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ انور جاں بحق ہوگیا، نامعلوم ملزمان نے گھر پر فائرنگ کی، گولی کھڑکی کے شیشے سے ہوتی ہوئی مقتول کو لگی اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق لانڈھی نمبر 4 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 55 سالہ بلقیس زخمی ہوگئی۔
منگھوپیر اجتماع گاہ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ سمیع اللّٰہ زخمی ہوگیا۔
اس کے علاوہ صفورہ چورنگی کے قریب اے ایس آئی عبدالباسط ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر زخمی ہوگیا۔
واقعہ کے وقت پولیس اہلکار سادہ لباس میں تھا جبکہ کورنگی ڈیڑھ نمبر پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر 26 سالہ سلیم بھی زخمی ہوا ہے۔
[ad_2]