[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، میچز کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

پی سی بی ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی، کیوی ٹیم دورہ پاکستان میں 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ ملتان اور ایک کراچی میں کھیلا جائے گا، جبکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میچز کی تاریخوں کا اعلان پی سی بی اور مہمان بورڈ کے درمیان مشاورت کے بعد ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں کیوی ٹیم اپریل میں دوبارہ پاکستان آئے گی جہاں پانچ ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز ہوگی۔ 

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ دورے کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *