فائل فوٹو

کراچی پولیس نے ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر خواجہ اظہار الحسن کی سیکیورٹی واپس لے لی۔

خواجہ اظہار الحسن نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے سیکیورٹی واپس لینے کی تصدیق کی۔

خواجہ اظہار الحسن نے گزشتہ روز کراچی میں بڑھتے اسٹریٹ کرائم پر پریس کانفرنس کی تھی۔

اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے آج وزیر اعلیٰ سندھ سے ہونیوالی ملاقات میں بھی خواجہ اظہار الحسن موجود تھے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ ان پر دو بار حملے ہوئے ان واقعات کے بعد انہیں سیکیورٹی دی گئی، سیکیورٹی واپس لینے کی کوئی وجہ تک نہیں بتائی گئی۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *