[ad_1]

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا فرق آئے گا؟ وزیر خزانہ نے بتا دیا

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں صرف 8 پیسے کا فرق آئے گا، حتمی فیصلہ کل ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈالر جلد نیچے آئے گا مگر حکومت اس میں کوئی مداخلت نہیں کرے گی، بجلی اکتوبر تک سستی ہو جائے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والوں کے لیے ایف پی اے ختم کیا، ختم کیا گیا ایف پی اے نہ اگست میں لیا نہ ستمبر میں، آگے لیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ بعد میں ہوگا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر جو 213 سے اوپر گیا ہے اس میں کچھ سیاسی وجوہات بھی ہیں، ڈالر نیچے آئے گا اور آجائے تو اچھا ہے ہم مداخلت نہیں کریں گے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سندھ میں چاول اور دیگر فصلیں خراب ہوگئیں، سیلاب اور فصلیں خراب ہونے سے امپورٹ بڑھا، اس سال شاید چاول کی ایکسپورٹ اس طرح نہ ہو جیسے پہلے ہوتی تھی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، اے ڈی بی سے اس ماہ ہی ڈیڑھ بلین ڈالر ملنے کا امکان ہے، قطر تین بلین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، قطر ایل این جی پلانٹس، سولر اور اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے غریب لوگوں پر خرچ کر رہے ہیں، وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ این ڈی ایم اے کو 5 بلین مزید دیں، سیلاب سے لوگ بہت متاثر ہوئے ہیں، سیلاب متاثرین کی جتنی مدد کر سکتے ہیں ضرور کریں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ سب سے بڑی کابینہ عمران خان کی تھی، میں 70 لوگوں کی کابینہ کا دفاع نہیں کروں گا، میں تو تنخواہ نہیں لے رہا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *