[ad_1]

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے بانی رہنما میاں محمد نواز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بھی بلو بیج مل گیا ہے۔

پاکستان کے 3 بار وزیرِ اعظم بننے کا اعزاز رکھنے والے معروف سیاستدان میاں محمد نواز شریف علاج کی غرض سے بیرونِ ملک لندن میں موجود ہیں مگر اپنے مداحوں کے ساتھ ویڈیوز اور سوشل میڈیا کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں۔

میاں محمد نواز شریف کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر موجود ٹوئٹر اکاؤنٹ رواں ہفتے ہی ویریفائیڈ ہوا ہے جس کے بعد اب اُن کے اکاؤنٹ کو باقاعدہ بلو بیج مل گیا ہے۔

نواز شریف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کا ہینڈل @NawazSharifMNS ہے۔

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب 

نواز شریف کو ٹوئٹر پر 8 ہزار سے زائد ٹوئٹر صارفین فالو کر رہے ہیں جبکہ  وہ کسی کو فالو نہیں کر رہے۔

میاں محمد نواز شریف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اب تک 145 ٹوئٹس شیئر کیے ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *