[ad_1]

شرائط نہ مانیں تو آئی ایم ایف پروگرام رُک جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب نے پاکستان کی معاشی صورتِ حال کو مزید گمبھیر بنادیا، سردیاں تین کروڑ سیلاب متاثرین کے لیے نیا چیلنج ہوں گی۔

اسلام آباد میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی اپنے عروج پر ہے، اگر شرائط پوری نہیں کریں گے تو آئی ایم ایف کا پروگرام رک جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوشش اور محنت کر کے ملک کو معاشی طور پر ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، آج کسی دوست ملک جاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں یہ مانگنے آئے ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جب دنیا میں گیس سستی ترین تھی، ہم سوئے رہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *