[ad_1]

کراچی، جماعت اسلامی کا اسٹریٹ کرائم کے خلاف مظاہرہ

جماعت اسلامی کی جانب سے کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، بڑھتی ہوئی مسلح ڈکیتیوں اور پولیس کی نااہلی کے خلاف ریگل چوک پر مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہری چوری اور ڈکیتی کی واردات کے بعد تھانوں میں مقدمہ بھی درج نہیں کرواتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ پولیس بھی چوروں اور لٹیروں سے ملی ہوئی ہے، کراچی کسی بھی پارٹی کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ووٹ لینے کے لیے تمام پارٹیاں آتی ہیں لیکن مسائل حل کرنے کے لیے کوئی تیار نہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *