[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ڈینگی کے خطرناک ہوتے پھیلاؤ کا نوٹس لے لیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ڈینگی کے کیسز زیادہ رپورٹ ہو رہے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کو مچھر مار اسپرے کرنے چاہئیں، محکمہ صحت کو کیسز کے اعداد و شمار ترتیب دینے کے ساتھ کورونا کی طرح مکینزم بنانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈینگی سے نمٹنے کے لیے کورونا جیسے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔

مچھر مار اسپرے پر زور دیتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک صوبے میں ڈینگی کے 12 ہزار 229  کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق کراچی سے ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتالوں میں بستروں کی تعداد بڑھائیں، متاثرہ علاقوں میں مچھر مار اسپرے کروائیں۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، اب تک 4 لاکھ سے زائد راشن بیگ تقسیم کرچکے ہیں۔

بند میں شگاف ڈالنے کے حوالے سے انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے میں ہر فیصلہ محمکہ آباشی نے کیا۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ صوبے کے مختلف ڈوبے ہوئے اضلاع میں پانی کی سطح کم ہو رہی ہے۔ سکھر کینال سے بھی پانی کی محدود مقدار کھولی گئی ہے، نہیں چاہتے کہ کسی کا گھر ڈوبے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *