[ad_1]

آرمی چیف کی مدت بڑھانے پر غور نہیں ہورہا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میرا نہیں خیال کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع پر غور ہورہا ہے اور نہ ہی موجودہ آرمی چیف توسیع کے خواہاں ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے وقت پر آرمی چیف تعینات کرے گی، آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کرتے ہیں اور وزیراعظم ہی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملکی سیاست کا محور آرمی چیف کا تقرر ہے تو پھر جمہوریت کو بند ہی کردیں۔ اگر ہم مشکل معاشی فیصلے کرسکتے ہیں تو پھر آرمی چیف کے تقرر کا حق بھی اسی وزیراعظم کو ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عمران خان اسمبلی میں آکر عدم اعتماد کریں۔ اگر سڑک سے راستہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو اس کی گنجائش نہیں ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *