[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کینیڈا کے تین شہروں میں فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں ایک پاکستانی کینیڈین محمد شکیل جاں بحق ہوگئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے یہ واقعات کینیڈا کے شہروں مِسّی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں پیش آئے ہیں۔ 

فائرنگ کی زد میں آکر پاکستانی کینیڈین محمد شکیل جاں بحق ہوئے جبکہ ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔ 

بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ کے ان واقعات میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کردیا گیا ہے۔

حملہ آور کی شناخت 30 سال کے شان پیٹری کے نام سے کرلی گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ پاکستانی کینیڈین شہری محمد شکیل ملٹن میں آٹو ورک شاپ کے مالک تھے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *