ضمنی انتخابات کی نئی تاریخوں کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ضمنی الیکشن سمیت ملک میں سیلاب کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف حلقوں میں 11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے گئے تھے۔

گزشتہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث سیکیورٹی ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور سیلاب کے باعث نقل مکانی کی وجہ سے مقررہ تاریخوں پر ضمنی الیکشن ممکن نہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔



Leave a Reply

Your email address will not be published.