[ad_1]

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

دادو میں سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پلان بی پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ 

ڈسٹرکٹ جیل سے 145 قیدیوں کو حیدرآباد سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ 

بجلی سپلائی یقینی بنانے کے لیے گرڈ اسٹیشن کے اطراف رنگ بند کی تعمیر جاری ہے۔ 

اسی طرح پیر شاخ پر تعمیر ہونے والے رنگ بند کی ناکامی کے بعد دوسری ڈیفنس لائن پر کام جاری ہے، شہر کی دوسری ڈیفنس لائن برڑا نہر پر رنگ بند کی تعمیر جاری ہے۔

چک پل ٹوٹنے کے بعد سیم نالے کا پانی یونین کونسل پیر شاہنواز اور یار محمد کلھوڑو میں داخل ہوگیا ہے۔ 

فکا سے انڈس ہائی وے تک سیلابی پانی 7 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ گیا ہے۔ 

پلان بی کے تحت قدیمی قصبہ فکا اور گاؤں احمد خان جتوئی روڈ پر کٹ لگا دیا گیا ہے۔ 

ادھر ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کا دباؤ کم نہ ہوا تو پلان سی پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

پلان سی کے تحت انڈس ہائی وے کو باریچہ اسٹاپ کے قریب کٹ لگایا جائے گا، جبکہ انڈس ہائی وے پر کٹ کے بعد پانی ریلوے پل سے دریائے سندھ کے طرف جائے گا۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *