[ad_1]
وفاقی وزیر برائے خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ قوم کو ہر مشکل امتحان میں قائدِ اعظم کی پیروی کرنا ہوگی، آج ایک بار پھر سیلاب کی شکل میں ارضِ وطن کو ایک چیلنج کا سامنا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ اعظم محمد علی جناح کے یومِ وفات پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیامِ پاکستان جیسا عظیم کارنامہ قائدِ اعظم کی جمہوری جدوجہد کا نتیجہ ہے، وہ ملک میں سب کے لیے سماجی انصاف چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے اصولوں پر کاربند رہیں، ان کے رہنما اصول اتحاد، یقینِ محکم اور نظم وضبط پر کاربند ہونا ہو گا۔
وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو ایک ایسی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے جہاں جمہوریت مضبوط ہو۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کو ایسی ریاست بنائیں جہاں آئین و پارلیمان کی بالادستی ہو، ایسی ریاست بنائیں جہاں انسانی حقوق کی پاسداری اور سب کے لیے اقتصادی مواقع میسر ہوں۔
[ad_2]