[ad_1]

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے سیلاب متاثرین کی حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتونیو گوتریس کا دورہ اس انسانی سانحے کے بارے میں دنیا میں آگاہی پھیلانے کے لیے اہم رہا۔

شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو اس چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی سیلاب متاثرین کی مثالی حمایت کیلئے شکر گزار ہوں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ یو این سیکریٹری جنرل کی ہمدردی اور قائدانہ خصوصیات نے مجھے متاثر کیا۔

وزیرِ اعظم  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو این سیکریٹری جنرل نے شدید گرمی میں سیلاب متاثرہ علاقوں اور امدادی کیپمس کے دورے کیے۔

وہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کو دیکھ کر شدید پریشان ہوئےاور اب سیلاب متاثرین کے دُکھوں کی آواز بن گئے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو انتونیو گوتریس کی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے متعلق گفتگو پر توجہ دینی چاہیے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *