[ad_1]

کراچی: 10 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا

کراچی کے علاقے کشمیر کالونی میں 10 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

کراچی کے محمود آباد تھانے کی حدود کشمیر کالونی میں 10 سالہ بچی کو بہیمانہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

 پولیس نے واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں مقتولہ کے پڑوسی کرایہ دار کو گرفتار کر لیا ہے۔

 پولیس کے مطابق اختر کالونی کشمیر کالونی کی گلی نمبر 3 کے رہائشی پرویز کی 10 سالہ بچی دعا فاطمہ کافی دیر تک لاپتہ ہوئی تو اہل خانہ نے تلاش شروع کردی۔

 کہیں سراغ نہ ملنے پر بچی کو کرائے دار کے گھر میں بھی تلاش کیا گیا تو اس کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی، جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچی کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

 ڈاکٹرز کے مطابق بچی کو بہیمانہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، جسم کے دیگر حصوں کے علاوہ بچی کی گردن پر بھی تشدد کے نشانات پائے گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق پوسٹ مارٹم اور وجہ موت کی تفصیلی رپورٹ کے لیے مختلف نمونے حاصل کیے گئے ہیں۔ بچی کے ساتھ زیادتی کی مزید تصدیق کے لیے ڈی این اے پروفائلنگ اور کراس میچنگ کے لیے بھی سیمپلز حاصل کرلیے گئے ہیں۔

محمود آباد پولیس کے مطابق واردات میں ملوث ملزم ذیشان راجپوت کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ متاثرہ خاندان کا کرایہ دار ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *