[ad_1]

کراچی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے حملے تیز

کراچی اور اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، کراچی میں ایک دن میں مزید 87 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

شہر میں دو ماہ کے دوران ڈينگی سے 29 افراد جاں بحق ہوچکے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق کراچی کی مختلف لیبس میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کے ڈینگی کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں، بڑے اسپتالوں میں جگہ بھی کم پڑگئی ہے۔

ادھر چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

لاہور میں 50 اور راول پنڈی میں 39 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 425 مریض زیرِ علاج ہیں۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *