[ad_1]

تحریک انصاف کا ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کے  فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی  نے بابر اعوان  سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

بابر اعوان نے کہا کہ ملتان میں کوئی ایمرجنسی نہیں، نہ ہی اسے آفت زدہ قراردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر فرد جرم 22 ستمبر کو عائد کی جائے گی، ابھی عائد نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے کہا کہ میرا مؤقف وہی ہے جو آج عدالتی معاونین نے اپنایا ہے، دنیا میں توہین عدالت کا قانون ختم ہوچکا ہے۔

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے خلاف 21 سے زائد مقدمے درج کیے جا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں11، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن ملتوی کردیے۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ کی تاریخوں کو ملتوی کیا گیا ہے، ضمنی الیکشن کے باقی مراحل شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے157، پی پی 139، پی پی 241 میں ضمنی الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 22، این اے 24، این اے 31 ، این اے 45 پر 25 ستمبر کےضمنی الیکشن بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی پی 209 پر 2 اکتوبر کو ہونےوالا ضمنی الیکشن بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *