[ad_1]
اسسٹنٹ کمشنر عائشہ زہری کو سیلاب زدگان کی مدد کرنے پر بلوچستان کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا۔
عائشہ زہری کو ڈپٹی کمشنر نصیر آباد تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ ڈپٹی سیکریٹری آبپاشی تعینات تھیں۔
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد محمد حسین کو سیلاب کے دوران ناقص کارکردگی پر او ایس ڈی کر دیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عائشہ زہری کی تعیناتی صوبے کی خواتین کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ عائشہ زہری نے لیویز فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ نہ صرف بولان کے دشوار گزار علاقوں میں پھنسے ہزاروں لوگوں اور مسافروں کو ریسکیو کیا بلکہ ریلیف کیمپوں میں سیلاب زدگان کے لیے خاطر خواہ انتظامات کو بھی یقینی بنایا۔
واضح رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے دورے کے دوران عائشہ زہری سے ملاقات کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا۔
[ad_2]