[ad_1]
کراچی کے ضلع کیماڑی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مدینہ کالونی تھانے کی سیڑھیوں سے گر کر سابق ایس ایچ او جاں بحق ہوگیا۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بلدیہ کیپٹن ریٹائرڈ فیضان احمد کے مطابق 56 سالہ پولیس انسپکٹر شفیق شاہ بلدیہ ٹاؤن کے مدینہ کالونی تھانے کے شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ شفیق شاہ تھانے سے متصل پولیس کوارٹرز میں رہائش پذیر تھے جنہیں دو سال قبل فالج کا اٹیک ہوا تھا، تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہو سکے تھے۔
پیر کی شام وہ تھانے کی سیڑھیوں سے اتر رہے تھے کہ توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گر گئے اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ایس پی فیضان احمد کے مطابق بعد ازاں پولیس افسر کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی۔
متوفی کا تعلق آزاد کشمیر سے تھا جو اس سے قبل ایک تھانے میں ایس ایچ او کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے تھے۔
[ad_2]