[ad_1]

شیخ رشید—فائل فوٹو
شیخ رشید—فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی اینٹی کرپشن لاہور میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست نمٹا دی۔

دورانِ سماعت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نازیہ حسین عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئیں۔

اینٹی کرپشن نے شیخ رشید کی حد تک الزام ثابت نہ ہونے کا بیان دے دیا۔

اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کی حد تک الزام ثابت نہیں ہوا۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ ہماری درخواست اب غیر مؤثر ہو گئی ہے۔

غیر مؤثر ہونے پر لاہور ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی۔



[ad_2]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *